کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پیش آنے والے ایک واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاش کی شناخت عطاءاللہ کے نام سے ہوئی اور فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 12 سالہ بچی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم