پاک بھارت ویمن کرکٹ میچ پروٹوکول کے مطابق ہوگا:بھارتی بورڈ

Oct 01, 2025 | 21:02:PM
پاک بھارت ویمن کرکٹ میچ پروٹوکول کے مطابق ہوگا:بھارتی بورڈ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق سرکاری موقف جاری کر دیا۔

بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاملہ پر ہماری پالیسی وہی ہے، جو پچھلے ہفتے تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ کھیلیں گے لیکن کرکٹ کے پروٹوکول کے مطابق کھیلیں گے، جو ایم سی سی کے ضوابط میں درج ہے، ان پروٹوکولز کو فالو کریں گے۔

دیوجیت سائیکیا نے مزید کہا کہ اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ پلیئرز ہاتھ ملائیں گے یا گلے ملیں گے۔

ایونٹ شیڈول کے مطابق ہوگا، آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم بھی پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہیں ملائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایل ٹی20، ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات حاصل کرلیں