آئی ایل ٹی20، ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات حاصل کرلیں
کیپشن: فخرزمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی20 کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات حاصل کرلیں۔
آئی ایل ٹی20 کے پلیئرز آکشن میں ڈیزرٹ وائپرز نے پاکستان کے سٹار بیٹر کو حاصل کیا ہے۔
آئی ایل ٹی20 ایونٹ 2 دسمبر سے 4 جنوری تک کھیلی جائے گی، ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کو 80 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا ہے۔
ایونٹ میں پاکستانی سٹار بیٹر کی شمولیت اجازت نامے (این او سی) کے اجراء سے مشروط کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ ، 14 سالہ بلے باز نے تیز ترین سینچری لگا دی