شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ورلڈ ریکاڈ بنا ڈالے

Oct 01, 2023 | 09:01:AM
یوکرین کے ایک شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو گینیز ورلڈ ریکاڈ اپنے نام کر لیے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرین کے ایک شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو گینیز ورلڈ ریکاڈ اپنے نام کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ ڈمیٹرو ہرونسکی جوکہ یوکرین کا شہری ہے، ڈمیٹروہرونسکی نے پہلے ریکارڈ کیلئے دانتوں سے چھ گاڑیاں ڈرائیور سمیت کھینچیں جن کا کل وزن7603 کلو تھا۔ کھینچی جانے والی گاڑیاں نیوٹرل تھیں لیکن گاڑیوں میں ڈرائیورز کو اس لئے بٹھایا گیا کہ گاڑیوں کی سیدھ برقرار رکھی جا سکے.

دوسرے ریکارڈ کیلئے ڈمیٹرو ہرونسکی نے دانتوں سے گاڑی کھینچ کر کم وقت میں30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی اور15.63 سیکنڈ میں1040 کلو وزنی ٹیکسی مطلوبہ فاصلے تک کھینچی۔

اس سے قبل ڈمیٹرو نے 2022 میں گلے 32 ہزار 499 کلو وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنایا تھا۔