73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطمئن
آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کیلئے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) سروے 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان پر اظہار اعتمادکردیا۔
او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں،ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان میں ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں،سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔
او آئی سی سی آئی کے سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں،2025 میں 73فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا، سروے رپورٹ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی ۔
یہ اضافہ معیشت وبین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ا ور پاکستانی روپے کے استحکام کی بدولت ممکن ہواہے،مہنگائی کی شرح میں 37 فیصد سے4 فیصد تک نمایاں کمی بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کےمثبت رجحان کا باعث بنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اضافے کے بعدسونےکی قیمت پھرگرگئی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
سروے رپورٹ او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد ملکی معیشت کو مزید دوام بخش رہا ہے۔