خریداروں کیلئے خوشخبری،سونا سستا ہو گیا

Nov 01, 2023 | 15:06:PM
خریداروں کیلئے خوشخبری،سونا سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 کا ہوگیا۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں  1029 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 81 ہزار 584 کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان جاری،ریٹ کہاں تک پہنچ گیا؟

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونا فی اونس 1996 کا ہوگیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہوکر 2015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھا۔