ڈالر کی اڑان جاری،ریٹ کہاں تک پہنچ گیا؟

Nov 01, 2023 | 12:46:PM
ڈالر کی اڑان جاری،ریٹ کہاں تک پہنچ گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)امریکی کرنسی کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر  1 روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 282 روپے سے تجاوز کرگیا  ,انٹر بینک میں ڈالر 281.47 روپے سے بڑھ کر 282.65 روپے پر بند ہوا ،اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ ای کیپ کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ  میں ڈالر 282.50 روپے سے بڑھ کر  283.50 روپے  کا ہواتھا، یورو 298روپے ،برطانوی پاؤنڈ 344 روپے پر برقرار رہا، امارتی درہم30 پیسے کمی سے 79.50  روپے کا ہوا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 75.70 روپے کا ہوا تھا۔

 ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر  روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کو فیض آباد دھرنا کے ماسٹر مائنڈ کی تلاش،عدالت سےبڑی خبر آگئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت اختتام ہوا،100انڈیکس میں 422پواینٹس کااضافہ ہوا،100 انڈیکس 0.81 فیصد اضافے سے 52 ہزار 342 کی سطح پر بند ہواجبکہ 16.51 ارب روپے مالیت کے 52.64 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔