مسافروں کو لوٹنے میں ڈاکوؤں کی گولی اپنے ہی ساتھی پر چل گئی

Nov 01, 2022 | 16:48:PM
مسافروں کو لوٹنے میں ڈاکوؤں کی گولی اپنے ہی ساتھی پر چل گئی
کیپشن: ڈاکو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کوچ میں سوارمسافروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کی گولی اپنے ہی ساتھی پر چل گئی جس سےایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار، حب سے مسافروں کی بھیس میں ڈاکو کوچ میں سوار ہوگئے تھے ۔وڈھ پہنچ کر ڈاکووں  نےمسافروں کو لوٹنے کی کوشش کی ۔جس پر  مسافروں نے مزاحمت کی، مزحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا ہی ایک اپنا ساتھی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک ساتھی کی نعش اتارکر ڈاکو فرار ہورہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی اورڈاکوؤں اور ان کے سہولت  کاروں کو گرفتار  کرلیا۔