تحریک انصاف کا لانگ مارچ ،  13 تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

Nov 01, 2022 | 00:09:AM
تحریک انصاف,لانگ مارچ ،  تعلیمی ادارے, چھٹی , اعلان,عمران خان
کیپشن: سکول بند(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث  گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر 13 تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کا مطابق سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران طلبا وطالبات کی حفاظت کیلئےگوجرانوالا میں 13 تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، چن دا قلعہ سے راہوالی والی تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ چوتھے روز گوجرانوالا کے علاقے چن دا قلعہ پہنچ گیا اورصبح دوبارہ مارچ کا آغاز چن دا قلعہ سے ہوگا۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران  گزشتہ روزچینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی تھیں، تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ تیسرے روز مریدکے سے شروع ہوکر گوجرنوالہ کی جانب گامزن تھا، کنٹینر پر عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، فواد چودھری، حماد اظہر و دیگر رہنما بھی موجود تھے،ذرائع کے مطابق صدف نعیم کنٹینر سے پھسل کر گریں اورکنٹینر اوپر سے گزر گیا۔

افسوسناک حادثہ سادھوکی سے کاموکی کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد عمران خان نے کنٹینر رکوادیاتھا۔