پیپلزپارٹی کا 9مئی کو جشن معرکہ حق منانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی نے نو مئی کو جشن معرکہ حق منانے کا فیصلہ کرلیا، سعید غنی کا کہنا ہے کہ سی ویو کراچی پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور گلوکار سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔
کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پورے کراچی میں پاکستانی پرچم، پینا فلیکس اور پاکستانی افواج کی اعلیٰ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسٹالز اور استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ نو مئی کو تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے وزراء، پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 2سے 4 مئی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی