لاہور میں گلبرگ کالج کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ

May 01, 2026 | 20:46:PM
لاہور میں گلبرگ کالج کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ
کیپشن: امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں گلبرگ کالج کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ،،پولیس نے طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے مبینہ اغواء کی واردات گلبرگ کے علاقے میں ہوئی ،  گلبرگ کالج کی طالبہ گھر سے امتحان دینے کے لیے گئی اور واپس نہیں آئی ، لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے نہ مختلف مقامات کی کلوزسرکٹ فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں ۔ قریبی علاقوں کے کیمروں کا معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:2 سے 4 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی