ثمینہ خالد گھرکی زیر صدارت اجلاس، متعدد سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
سردار بابر اصغر ڈوگر نے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، عشرت آرا ایڈووکیٹ، آسیہ اور تسنیم فاطمہ نے بھی شمولیت اختیار کی۔
ثمینہ خالد گھرکی نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی مفلر پہنائے اور خوش آمدید کہا۔
اجلاس میں رانا اشعر، شہناز کنول، محمد زاہد، شعبان احمد، خرم اور نثار احمد شریک ہوئے جبکہ محمد ذیشان، اعجاز حیات، مہوش، ثمینہ طارق اور میمونہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میں ایک ماہ کی توسیع؟اجلاس طلب