امریکہ،بس ڈرائیور کو دمہ کا دورہ ،طالبعلم نے سٹیرنگ سنبھال کر درجنوں جانیں بچا لیں

May 01, 2026 | 12:19:PM
امریکہ،بس ڈرائیور کو دمہ کا دورہ ،طالبعلم نے سٹیرنگ سنبھال کر درجنوں جانیں بچا لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی ریاست مسیسپی میں ایک سکول بس کے اندر پیش آنے والا واقعہ خوفناک صورتحال کے بعد ایک غیر معمولی ہیرو ازم کی مثال بن گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ہائی وے پر سفر کے دوران بس کی خاتون ڈرائیور دمے کے اچانک شدید حملے کے باعث بے ہوش ہو گئیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس میں 12 سے 15 سال کی عمر کے تقریباً 40 بچے سوار تھے جو معمول کے مطابق سکول جا رہے تھے۔

ڈرائیور نے بیماری کی دوا لینے کی کوشش کی تھی، تاہم دوا استعمال کرنے سے پہلے ہی ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھیں، اس خطرناک لمحے میں بس تیزی سے ہائی وے پر چل رہی تھی اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسی دوران بس میں موجود ایک طالبعلم نے غیر معمولی حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے فوری طور پر صورتحال کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھ کر اسٹیئرنگ سنبھالا اور بس کو قابو میں کیا، طالبعلم کی بروقت کارروائی کے باعث بس کو محفوظ طریقے سے روکا گیا اور ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا۔

واقعے کے بعد دیگر طلبہ بھی محفوظ رہے اور کسی کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی، بس ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں ان کی حالت بہتر ہوگئی۔

صحتیاب ہونے کے بعد ڈرائیور نے بچوں اور خاص طور پر اس طالبعلم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر بروقت ردعمل نہ دیا جاتا تو صورتحال بہت خطرناک ہو سکتی تھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ بچوں کی حاضر دماغی نے درجنوں جانیں بچا لیں۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک بڑے حادثے سے بچاؤ کی کہانی بن گیا بلکہ اس نے یہ بھی ثابت کیا کہ ہنگامی حالات میں فوری فیصلہ اور حوصلہ کس طرح جانیں بچا سکتا ہے۔