پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کا بھاری بوجھ بے نقاب،تفصیلات سامنے آگئیں

May 01, 2026 | 11:49:AM
پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کا بھاری بوجھ بے نقاب،تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 32 فیصد ٹیکسز ہیں، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں129 روپے 72پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔

فی لیٹر پیٹرول میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی جبکہ 103روپے 50 پیسے لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:’’ایران سے لڑائی ختم ہو گئی ‘‘ امریکہ نے بڑا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں21 فیصد ٹیکس شامل ہیں، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82 روپے 81 پیسے ٹیکسز کے ہیں۔

ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے اور  فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 28 روپے 69  پیسے لیوی جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔