مذاکرات کامیاب؛ٹرانسپورٹرزکاکرائے نہ بڑھانے کا اعلان
خوشی ہے ٹرانسپورٹرز مشکل وقت میں حکومت کیساتھ ہیں،وزیر ٹرانسپورٹ کااظہارتشکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( راؤ دلشاد)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجودٹرانسپورٹرزنے کرائے نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری آرٹی لاہور کیساتھ مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے پرانے کرائے ہی جاری رکھنے پر باہمی اتفاق کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں بھی پیٹرول مہنگا، نئی قیمت تقریباً 278 روپے فی لیٹر مقرر
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرنے کرایہ نہ بڑھانے والے ٹرانسپورٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ خوشی ہے ٹرانسپورٹرز بھائی بھی مشکل وقت میں حکومت کیساتھ ہیں۔