پی ایس ایل 11،فائنل میں زلمی کے مدمقابل کون؟ فیصلہ آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پشاور زلمی کا سامنا کون کرے گا اس کا فیصلہ آج حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے ہوجائے گا۔
پی ایس ایل 11 کا دوسرا ایلیمینیٹر آج قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس میں 3 بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد نے 10 میں سے 6 گروپ میچ جیتے لیکن کوالیفائر میں اسے پشاور زلمی کے ہاتھوں 70 رنز سےشکست ہوئی جبکہ چھپے رستم حیدرآباد نے حیران کن طور پر پہلے ایلمینیٹر میں ملتان سلطانز کوبا آسانی 8وکٹ سے ہرادیا۔
یہ بھی پڑھیں:بڑا اسکینڈل!کرکٹرز گرفتار
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کرلیا۔
ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی غرض سے واپس بنگلا دیش گئے تھے، انہیں خصوصی طور پر 3 مئی کے پی سی ایل فائنل کے لیے این او سی ملا ہے۔