بھارتی جارحیت ،پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کےلیے ہر دم تیار ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں, جنگی حکمتِ عملی کے پیشِ نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
ان مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتیں بھرپور طریقے سے دکھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مبنی اسپیشل وڈیو ’’ہر لحظہ تیار‘‘ ریلیز کر دی گئی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔
اس سے قبل 29 اپریل کو پاکستان نے بھارت کو عملی طور پر منہ توڑ جواب دیا تھا۔
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے تھے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بےبنیاد الزام تراشی کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے