محنت کشوں کا عالمی دن،ریلوے ورکرز یونین سمیت دیگر مزدور ریلی کیلئے نکل آئے

May 01, 2024 | 13:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں  محنت کشوں کے عالمی دن  پر ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن سمیت دیگر مزدور تنظیموں نے ریلی کیلئے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کو منایا جاتا ہے ،  محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر  ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن سمیت دیگر مزدور تنظیموں نے  ریلی  نکال لی،ریلی میں ریلوے سے وابستہ محنت کشوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی،  ریلی میں شریک ریلوے مزدوروں نے ہاتھوں میں  بینرز اور پلے کارڈز تھام رکھے تھے۔

 ریلوے ورکر یونین  کےمرکزی رہنماء جنید اعوان کا  حکومت سے مزدور کی اجرت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہےکہ حکومت مزدور اور محنت کش طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے، اور  حکومت لیبر قوانین کی پالیسیز میں اصلاحات کرے،  ریلوے کی نجکاری کی صورت قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی

اس کے علاوہ  ریلی میں شریک مزدوروں نے شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔