تھائی وزیراعظم کے عہدے کی امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی پیدائش

May 01, 2023 | 21:46:PM
تھائی وزیراعظم کے عہدے کی امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی پیدائش
کیپشن: پیٹونگ تارن شیناوترا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار 36 سالہ پیٹونگ تارن شیناوترا کے ہاں الیکشن سے دو ہفتے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے اور پیٹونگ تارن شیناوترا وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار ہیں۔
وہ سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی بیٹی ہیں اور تھائی پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کی سربراہ ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ جلد ہی وہ دوبارہ سیاسی مہم شروع کریں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل