تیلگو کوریوگرافر چیتنیا نے خودکشی کر لی

May 01, 2023 | 10:21:AM
 تیلگو ڈانس کوریوگرافر چیتنیا نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد بھارتی شہر نیلور میں خود کشی کر لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تیلگو ڈانس کوریوگرافر چیتنیا نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد بھارتی شہر نیلور میں خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو کوریوگرافر چیتنیا نے قرض لیا ہوا تھا جو ادا نہ کرنے پر انہوں نے خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتنیا نے اپنے آخری ویڈیو میں کہا کہ میرے ماں باپ اور بہن نے میرا بہت اچھا خیال رکھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں کو پریشان کیا ہے جس وجہ سے میں اپنے دوستوں سمیت ان سب سے معذرت خواہ ہوں۔

آخری ویڈیو پیغام میں چیتنیا نے کہا کہ پیسوں کے معاملے میں لوگوں کا بھروسہ کھو چکا ہوں، اس لیے نہیں کہ قرض لیا بلکہ اس کو وقت پر ادا نہیں کر سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی نیلور میں ہوں اور آج میری زندگی کا آخری دن ہے، قرضوں سے متعلق مسائل کو برداشت نہیں کر سکتا۔