بیباک اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو نے مداحوں کو غصہ دلا دیا

May 01, 2022 | 14:16:PM
مہوش حیات، فائل فوٹو
کیپشن: مہوش حیات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و سْپر ماڈل مہوش حیات کی شیشہ پیتے ہوئے  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  

اداکارہ مہوش حیات اپنے خیالات، بیانات اور پہناوے سے متعلق کافی بے باک مانی جاتی ہیں ، متعدد پلیٹ فارمز پر مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مہوش حیات کی حالیہ ویڈیو نے مداحوں کو غصہ دلا دیا ہے ۔ 

  مہوش حیات کی جانب سے گزشتہ شب اپنے انسٹا گرام اکاوَنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس  میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شیشہ پیتے ہوئے اس کا دھواں بھی ہوا میں اُڑا رہی ہیں۔ مداحوں کا مہوش حیات کی اسٹوری پر ردِ عمل میں کہنا تھا  کہ مہوش حیات کو رمضان کا احترام کرنا چاہیے ۔

   کچھ انٹرنیٹ صارفین و مداحوں نے تبصرے میں کہا کہ اگر مہوش حیات شیشہ پی ہی رہی تھیں تو اْنہیں رمضان میں ایسی ویڈیو اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی ۔
 یہ بھی پڑھیں:    کویتی کمپنیوں کاپاکستان میں بڑا سرمایہ کاری کامنصوبہ