عمر سرفراز چیمہ کی کرسی خطرے میں۔   پنجاب کی گورنر شپ کس کو ملے گی؟اہم خبر سامنے آ گئی

May 01, 2022 | 13:34:PM
عمر سرفراز چیمہ کی کرسی خطرے میں۔   پنجاب کی گورنر شپ کس کو ملے گی؟اہم خبر سامنے آ گئی
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو  عہدے سے ہٹانے کیلئے ایڈوائس دوبارہ صدر عارف علوی کو بھجوا دی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی سمری کے  14 روز مکمل ہونے کے بعد  دوسری سمری ارسال کی  گئی ہے جس کے ساتھ ہی گورنر پنجاب کے پاس آخری 10 دن رہ گئے ہیں  یہ 10 دن مکمل ہوتے ہی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ خود بخود برطرف ہو جائیں گے ۔  عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے ساتھ ہی وزیر اعظم  نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھجوا دیں گے  جس کے بعد   نئے گورنر پنجاب فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کا ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنا ہے یا نہیں؟۔ رانا ثناء اللّٰہ نے بتا دیا