لاہور: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق , دو زخمی

Mar 01, 2026 | 11:40:AM
لاہور: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق , دو زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور کے علاقے شادباغ میں ربڑ کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:لائیو نشریات کے دوران ہنگامی،الرٹ جاری، ویڈیو وائرل

 ریسکیو ٹیموں نے  بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔