لائیو نشریات کے دوران ہنگامی میزائل الرٹ جاری، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قطر میں ہنگامی میزائل الرٹ کے باعث لائیو نشریات اچانک معطل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد قطر میں ایمرجنسی میزائل الرٹ جاری ہوا، جس کی آواز براہِ راست پروگرام کے دوران سنی گئی،42 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر ایک مہمان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک خطرے کی گھنٹی بجنے لگی اور پروگرام میں خلل پڑ گیا۔
بعد ازاں اینکر نے ناظرین کو بتایا کہ یہ وہ ہنگامی الرٹ ہے جو دوحہ میں رہائشیوں کو فوری حالات میں موبائل فون پر موصول ہوتا ہے، قطر میں قومی ہنگامی الرٹ سسٹم فعال ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ہنگامی صورتحال میں اینکر کے پُرسکون رویے کو سراہاہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ انٹرویو لینے والی خاتون انتہائی پروفیشنل ہیں، بہترین انداز میں صورتحال سنبھالی، جبکہ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی پُرسکون کیسے رہیں؟
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یقین نہیں آتا یہ سب ہو رہا ہے، یہ خوفناک ہے۔