سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

Mar 01, 2024 | 15:15:PM
 سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ  10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزا  871 روپے ہے،عالمی صرافہ  مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2047 ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں  900 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’’ بڑی پابندی‘‘ لگا دی