بہاولپور:   مسافر بس بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، 1 شخص جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

Mar 01, 2024 | 09:20:AM
بہاولپور میں مسافر بس بے قابو ہونے کے بائث  نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد  زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بہاولپور میں مسافر بس بے قابو ہونے کے بائث  نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد  زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولپور کے علاقے ہیڈراجکاں کے مقام پر پیش آیا جہاں  زائرین سے بھری بس قصور سے سیہون شریف جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، حادثے کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں:  بنگلا دیش: ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد جاں بحق،متعدد  شدید زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد  دی جا رہی ہے۔

پولیس  کی جانب سے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔