بنگلا دیش: ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد جاں بحق،متعدد  شدید زخمی

Mar 01, 2024 | 09:02:AM
بنگلا دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے آگ لگی جو اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے 6 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ درجنوں شدید  زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 22 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فائر سروس حکام نے بتایا کہ آگ ایک ریسٹورنٹ میں شروع ہوئی اور تیزی سے دوسری منزلوں تک پھیل گئی، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی، یہ ایک خطرناک عمارت تھی جس کی ہر منزل پر گیس سلنڈر لگے ہوئے تھے، آگ پر 13 فائر فائٹنگ یونٹس کی دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پا لیا، جلی ہوئی عمارت سے لوگوں کو بچانے کیلئے کرین کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ تاریخ کی دوسری بڑی آگ قرار

آگ میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کے بعد میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، میرے دو ساتھی مارے گئے، جب سامنے سے آگ لگی اور شیشہ توڑ دیا تو ہمارے کیشئر اور سروس مین نے سب کو باہر نکالا لیکن وہ دونوں بعد میں خود بھی آگ کی زد میں آ گئے، میں نے کچن میں جا کر کھڑکی توڑی اور خود کو بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی۔