شکارپور میں دو گروپوں میں خوں ریز تصادم۔ راکٹوں سے حملے۔ 9 افراد ہلاک 

Mar 01, 2022 | 22:56:PM
شکار پور۔تصادم۔فائرنگ۔پولیس۔قتل۔زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 9 افراد قتل ہوگئے،واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق شکارپورمیں مدئجی کے قریب کچے کے علاقے میں جونیجو اورکلہوڑو قبیلے کے درمیان خوںریز تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ، بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت مدن جونیجو،معشوق جونیجو،عاشق منگنیجو،علی رضاجونیجو،مرزا جونیجو،بدن کلھوڑو کے نام سے ہوئی۔دونوں گروپوں کے متعدد افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی بھی ہوئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی کے باعث ہوئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ نے واقعہ کا نوٹس لے کرایس ایس پی شکارپور اور لاڑکانہ کوصورتحال قابو میں لانے کی ہدایات کی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔عدالت کا شادی کی عمر سے متعلق اہم فیصلہ