عدالت کا شادی کی عمر سے متعلق اہم فیصلہ

Mar 01, 2022 | 17:58:PM
اٹھارہ سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار دے دی گئی
کیپشن: شادی کی عمر سے متعلق فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شادی کی عمر سے متعلق اہم فیصلہ دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد  ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شادی کی عمر سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا۔اٹھارہ سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار دے دی گئی ہے،فیصلے کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی مرضی سے آزادنہ شادی نہیں کر سکتی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بلوغت کی عمر حیاتیاتی طور پر اٹھارہ سال کا ہونا ہی ہے،محض جسمانی تبدیلیوں پر اٹھارہ سال سے پہلے قانونی طور پر بلوغت نہیں ہوتی،سویرا فلک شیر نامی سولہ سالہ لڑکی کو واپس والدہ کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا ہے.

مزیدپڑھیں:لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی تجویز