یوکرین کے صدر کی مختلف ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 01, 2022 | 16:50:PM
یوکرین صدر کی ویڈیوز
کیپشن: یوکرین صدر(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیاں جاری ہیں، روسی بمباری کے نتیجے میں آج مزید 11  شہری  ہلاک اور  درجنوں زخمی  ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ڈانس کی ویڈیوبھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

 یوکرین اور روس میں جنگی کاررائیاں جاری ہیں،روسی بمباری کے نتیجے میں آج مزید 11  شہری  ہلاک اور  درجنوں زخمی  ہوگئے ہیں،دوسری جانب سوشل میڈیا پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ڈانس کی ویڈیوز بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔یہ ویڈیوز ان کے زمانہ طالبعلمی کے بعد کی ہیں۔

اداکاری میں دلچسپی رکھنے والے یوکرینی صدر کیف کی نیشنل اکنامک یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لے چکے ہیں۔ اداکاری میں اس قدر دلچسپی رہی کہ صدر بننے سے قبل وہ مختلف ٹی وی شوز میں کام اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

ماضی کچھ ڈانس ویڈیوز میں وہ معروف رئیلیٹی شو ’ڈانسنگ ود اسٹارز‘ کے فاتح ٹھہرے تھے، ان ویڈیوز میں  زیلنسکی نے اپنی ڈانس پارٹنر اولینا شاپٹینکو کے ساتھ ڈانس پرفارمنس پیش کیا تھا۔Kat Abu کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیوز کا شیئر کیا گیا۔