وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کی اہم تفصیلات

Mar 01, 2022 | 10:21:AM
وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ،وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان  آج لاہور کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے انتظامی ،سیاسی امور پر بریف کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو گا ۔وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔وزیراعظم نے دورہ لاہور کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ، بڑی خبر