سینیٹ انتخابات: شاہ زین بگٹی نے حکومتی امیدوار کی حمایت کیلئے وقت مانگ لیا

Mar 01, 2021 | 23:25:PM
سینیٹ انتخابات: شاہ زین بگٹی نے حکومتی امیدوار کی حمایت کیلئے وقت مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کی حمایت کیلئے وقت مانگ لیا،ان کاکہناتھا کہ پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کرکے آپکو آگاہ کردوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ہے، پارٹی قائدین اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے سرکردہ ہیں ، حکومتی امیدوار حفیظ شیخ نے وفد کے ہمراہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق حکومتی وفد میں حماد اظہر، عامر ڈوگر شامل تھے، حکومتی وفد نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کی درخواست کی،ذرائع کاکہناہے کہ شاہ زین بگٹی نے حکومتی وفد سے وقت مانگ لیا،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کرکے آپکو آگاہ کر دیں گے۔