مجھے کوئی کیوں اغوا کریگا؟میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہیں دونگا،پی ٹی آئی کے شہریار شر سامنے آگئے

Mar 01, 2021 | 21:10:PM
مجھے کوئی کیوں اغوا کریگا؟میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہیں دونگا،پی ٹی آئی کے شہریار شر سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے 3 ارکان اسمبلی کے اغوا کا الزام لگائے جانے کے بعد گھوٹکی سے منتخب پی ٹی آئی ایم پی اے شہریار شرکا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
شہریار شر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ ابھی پی ٹی آئی کے رکن خرم شیرزمان کی پریس کانفرنس سنی، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، مجھے کوئی کیوں اغوا کرے گا؟۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہاکہ گورنر ہاﺅس کے بند کمرے میں سینیٹ کی ٹکٹیں بانٹی گئیں،ان امیدواروں کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دوں گا،انہوں نے کہاکہ ہم سے سینیٹ انتخابات کیلئے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ،کئی بار گورنرہاﺅس اور اسلام آبادجاکر درخواستیں دیں، مسائل کے حل کیلئے مسلسل آوازیں بلند کیں۔