آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں حیران کن تبدیلیوں کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
بھارت میں آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں کرکٹ قوانین سے متعلق کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں خواتین کرکٹ اور کرکٹ کینیڈا سے متعلق کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق ٹیسٹ میچوں میں دونوں ٹیمیں رضا مند ہوں گی تو باہمی رضامندی سے گلابی گیند استعمال کی جا سکے گی۔
مشکوک بولنگ ایکشن کے جائزے کے دوران امپائرز کو ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
آئی سی سی کے اجلاس میں لیگ سائیڈ وائیڈ کے آزمائشی قانون کو مستقل طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔
ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 جون، جولائی کی بجائے 14 سے 28 فروری کو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
آئی سی سی نے بے ضابطگیوں پر کرکٹ کینیڈا کی رکنیت معطل کر دی۔ کینیڈا کی قومی ٹیمیں معطلی کے دوران بھی آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کی اہل رہیں گی۔
اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔
آئی سی سی بورڈ کے دو نمائندے بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ وہ اس وزٹ میں بی سی بی کے انتخابی عمل کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی حکومت محبت میں لائن آف کنٹرول پار کر جانے والے نوجوان کو بچانے کیلئے حرکت میں آگئی