اسرائیل کی لبنان میں دراندازی، سعودی عرب نے عالمی برادری سے اہم مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے لبنان کے جنوبی علاقہ میں اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے اور لبنان کی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے لئے عالمی برادری سے اسرائیل کو عالمی قوانین پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاض میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے لبنان میں اسرائیلی دراندازی اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا یے کہ وہ اسرائیل کو عالمی قوانین کا پابند بنائے
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے اور دراندازی قابل مذمت ہے اسرائیل دراندازی کرکے لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کو تباہ کر رہا ہے اور لبنانی عوام کا خون بہا رہا ہے جس سے لبنان کی عوام کا تحفظ خطرے سے دوچار ہے
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا لبنان کے سب سے بڑے دریا پر قبضہ
یہ بھی پڑھیں: فرانس کا لبنان پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو عالمی قوانین کا پابند بنائے اور لبنان میں دراندازی اور حملوں سے باز رکھے تاکہ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حکومت محبت میں لائن آف کنٹرول پار کر جانے والے نوجوان کو بچانے کیلئے حرکت میں آگئی
