بجٹ تو منظور ہو جائے گا لیکن عوامی توقعات پر پورا اترنے میں پھر ناکامی ہوگی،شاہ محمود قریشی

Jun 01, 2026 | 17:34:PM
بجٹ تو منظور ہو جائے گا لیکن عوامی توقعات پر پورا اترنے میں پھر ناکامی ہوگی،شاہ محمود قریشی
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )پی  ٹی آئی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے جیل سے وکیل رانا مدثر کے ذریعے بیان جاری کردیا، ان کا کہناتھا کہ سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا، بجٹ تو منظور ہو جائے گا لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ایک بار پھر ناکامی ہوگی۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ 2026-27 اپوزیشن کی شرکت یا عدم شرکت کے باوجود منظور ہو جائے گا، سیاسی تقسیم کے ماحول میں آئی ایم ایف کی شرائط سے نجات مشکل دکھائی دیتی ہے،پاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، سیاسی قیادت اور معاشی ماہرین کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مشترکہ ایجنڈا اپنانا ہوگا ۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا، بجٹ تو منظور ہو جائے گا لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ایک بار پھر ناکامی ہوگی، ان کاکہناتھا کہ بجٹ 2026-27 آئی ایم ایف کی شرائط، مشاورت اور مقررہ اہداف کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ بجٹ دستاویز پر محض ربڑ اسٹیمپ کا کردار ادا کرے گی۔ 

شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری شدید متاثر ہو چکی ہے، غیر ملکی سرپرستی میں جاری عسکریت پسندی اور بدانتظامی ریاستی رٹ کے لیے چیلنج بن چکی ہے ،پاکستان کو مشرقی اور مغربی سرحدوں پر بیک وقت چیلنجز کا سامنا ہے۔ 

ان کاکہناتھا کہ بڑھتی مہنگائی اور گرتی قوتِ خرید نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا، 42 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ برآمدات میں جمود اور درآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، کپاس، خوردنی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے سے دباؤ بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟