علیمہ خانم پرلگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوتے جا رہے ہیں؛وکیل فیصل ملک

Jun 01, 2026 | 17:26:PM
علیمہ خانم پرلگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوتے جا رہے ہیں؛وکیل فیصل ملک
کیپشن: علیمہ خانم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمےمیں  استغاثہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوتے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک نے  انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت تھی،استغاثہ کے آخری گواہ پر ہم نے جرح مکمل کر لی،سماعت جو حتمی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے ،استغاثہ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے،مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

وکیل فیصل ملک کاکہناتھا کہ استغاثہ کی جانب سے لگا ئے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوتے جا رہے ہیں ، اس میں بھی لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

وکیل علیمہ خانم کاکہناتھا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ویڈیو کلپ کے بارے میں بھی فرانزک پورٹ آگئی،فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ پیش کئے جانے والے ویڈیو ایویڈنس مستند نہیں ہے،اہم ترین بات یہ ہے کہ استغاثہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے کوئی بیان یا پیغام دیا تھا احتجاج سے متعلق ،لیکن استغاثہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو اس مقدمہ میں ملزم ہی نہیں بنایا گیا،نہ ہی بانی پی ٹی آئی کو اس مقدمہ میں چالان کیا گیا نہ گرفتار کیا گیا ،یہ بات ثابت ہو رہی ہے جو علیمہ خانم کو صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھانے پر نشانہ  بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری!سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، نئےنرخ جان کر حیران رہ جائیں گے