ڈیل کمپنی کا ایپل کو بڑا چیلنج، سستا اور جدید لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

Jun 01, 2026 | 10:21:AM
ڈیل کمپنی کا ایپل کو بڑا چیلنج، سستا اور جدید لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے کمپیوٹر مارکیٹ میں ایپل کو چیلنج کرنے کے لیے اپنا سب سے سستا اور ہلکا لیپ ٹاپ ”ایکس پی ایس 13“ متعارف کرا دیا ہے۔

 کمپنی کا بنیادی ہدف طلبہ اور نوجوان پیشہ ور افراد ہیں تاکہ وہ کم قیمت میں جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکیں۔

اس نئے لیپ ٹاپ کی ابتدائی قیمت 699 ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک لاکھ 95 ہزار روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:دوپہر 11 سے 4 بجے تک ڈیلیوری سروس بند! خلاف ورزی کرنے پر رائیڈرز کو سزا

 اس کے ساتھ ہی سکولوں اور کالجوں کے نئے تعلیمی سیزن کے دوران 16 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے یہ قیمت مزید کم کر کے 599 ڈالریعنی ایک لاکھ 67 ہزار روپے کر دی جائے گی۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا ماڈل ان کا اب تک کا سب سے پتلا اور ہلکا ترین لیپ ٹاپ ہے۔

یہ وزن میں ایپل کے میک بک نیو سے تقریباً آدھا پاؤنڈ ہلکا ہے، جبکہ اس کی اسکرین کا سائز بھی ایپل کے مقابلے میں بڑا ہے۔