ڈی آئی خان؛بین الصوبائی چیک پوسٹ پر کارروائی ،7کلو منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،بین الصوبائی چیک پوسٹ سخی سرور پر بڑی کارروائی کے دوران7 کلو گرام آئس برآمداور ملزم کو گرفتار کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ آئس ایک مشکوک گاڑی سے برآمد کی گئی، جسے بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف منشیات ایکٹ CNSA کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
اس کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید علی نے SHO تھانہ سخی سرور انسپکٹر شبیر، انچارج چیک پوسٹ سخی سرور کریم بخش اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف منشیات فروشوں کے حوصلے پست کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈی پی او سید علی کاکہنا تھا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری