نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی،150 سے زائد افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نیتجے میں 151 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ نائیجر کا وسطی علاقہ موکوا متاثر ہوا ہے جس میں 500 سے زائد خاندان سیلاب سے متاثر، تین سو سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔
600 سے زائد مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے،امدادی سرگر میوں میں کارکن لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق مٹی اور ملبے کو اٹھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
نائیجر سٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب کے باعث 3000 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے جبکہ265 مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث رہائشی ملبے میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے جبکہ سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک کی سوجی ہوئی آنکھ کیساتھ ٹرمپ حکومت سے علیحدگی؛ مکا کس نے مارا تھا؟