چیچہ وطنی:غیرت کے نام پر خاتون آشنا سمیت قتل

Jun 01, 2023 | 16:20:PM
چیچہ وطنی:غیرت کے نام پر خاتون آشنا سمیت قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیچہ وطنی میں تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے نواحی گاؤں 58 بارہ ایل میں ناجائز تعلقات کا شاخسانہ،  سسر نے اپنی بہو کے آشنا کو ڈنڈوں، سوٹوں کے وار سے مار مار کر قتل کردیا۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اوکانوالہ بنگہ موقع پر پہنچ گئی،مقتول عثمان کا مقتولہ کےساتھ شادی سے پہلے ناجائز تعلق تھا، مقتولہ کی شادی کو دوماہ ہی ہوئے تھے، گزشتہ رات مقتول عثمان گھر میں داخل ہوا گھر والوں کو پتہ چل گیا ،مقتولہ کے سسر  فقیر عرف گاما گجر نے موقع پر ہی دونوں کو قتل کر دیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ، پولیس اوکانوالہ بنگلہ  اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سفاک باپ نے 11سالہ بچے کو قتل کردیا