لاہور میں سفاک باپ نے 11سالہ بچے کو قتل کردیا

Jun 01, 2023 | 12:52:PM
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں شفقت کا سائبان بننے کے بجائے باپ نے 11سالہ معصوم بیٹے کا قاتل کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں شفقت کا سائبان بننے کے بجائے باپ نے 11سالہ معصوم بیٹے کا قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔  سفاک ملزم جادو ٹونہ بھی کرتا ہے۔ محمد اذان سکول سے گھر نہ پہنچنے پر گوالمنڈی پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر بچے کی تلاش کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ اگلے روز لاش باغبانپورہ سے مل گئی۔

مزید پڑھیں:  یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں رات گئے حملے، 3 افراد ہلاک

گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے 11سالہ بیٹے اذان کو قتل کیا۔