صبا قمر کی نئی فلم ’کملی ‘ کا گانا ’پانی’ ریلیز ہو گیا

Jun 01, 2022 | 16:36:PM
صبا قمر، فوٹو فائل
سورس: Instagram saba qamar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’ کے گانے ‘پانی’ کے ٹیزر کو  اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری کر دیا جس کا شائقین کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔گانے کی ویڈیو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو بت حد پسند آ یا۔
 تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے  گانے”پانی” کا دلکش ٹیزر انسٹا گرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ "کملی سے زینب فاطمہ سلطان کی طرف سے پانی کا ٹیزر پیش کرتے ہوئے، محبت، نقصان اور سر بستہ رازوں کی کہانی”۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے فلم کی ریلیز کے بارے میں بھی اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’’ سرمد کھوسٹ کی یہ فلم 03 جون 2022 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے‘‘۔

واضح رہے  کہ فلم کے اس گانے کی موسیقی معروف پاکستانی موسیقار سعد سلطان نے ترتیب دی جبکہ اس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں۔ کنول کھوسٹ اور سرمد سلطان کھوسٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بوچا، عدیل افضل سمیت بڑے ستارے ہیں اور فلم میں نیا چہرہ حمزہ خواجہ کو بھی متعارف کرا یا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے جنہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں کام کیا ہے ۔انہوں  نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسری میں کام کیا ہے کام کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو اداکارہ کی ایک فلم گھبرانا نہیں ہے اس سال عید الفطر پر ریلیز ہوئی تھی اور اب وہ ٹی وی سکرین پر بھی کام کرتی نظر آ ئے گی ان کا ڈرامہ تمھارے حسن کے صدقے جلد ہی آن ایئر ہونے والا ہے۔