پاک بھارت آبی تنازعہ: پاکستان کو اہم کامیابی مل گئی

Jun 01, 2022 | 16:32:PM
پاک بھارت،آبی تنازعہ،اہم کامیابی
کیپشن: آبی تنازعات پر نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد آج واپس پہنچے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) انڈس کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں پراعتراضات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق آبی تنازعات پر نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد آج واپس پہنچے گا، 6 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت کمشنر برائے انڈس واٹر پاکستان مہر علی شاہ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی چالان کوغیر قانونی قرار دے دیا

مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 واہگہ بارڈر پر انڈس کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارت سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشن گنگا کا معاملہ سندھ طاس معاہدہ سے آگے نکل چکا ہے، ورلڈ بنک اس کو دیکھ رہا ہے۔

سید مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکل دُل اور لوئر کلنائی پر اعتراض اٹھایا ہے ، ڈیزائن پر بھارت نے آئندہ میٹنگ میں جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی اور بھارتی حکام نے جلد ڈیموں کے معائیے کروانے کا کہا ہے۔

 انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ مذاکرات ہوتے رہنے چاہئیں، مسائل حل ہوتے ہیں، بھارت سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار ہو گیا ہے، پاکستان میں گلیشئرز پگھلنے کا عمل سست روی کا شکار ہے، اس وجہ سے پانی کم آیا ہے۔

 مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ہماری بھارتی حکام سے خوشگودار ماحول میں بات ہوئی، ہمارا فوکس 2 روز مذاکرات پر ہی رہا ہے، بھارت کو سندھ طاس منصوبے پر عمل درآمد کا کہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مغربی دریاؤں پر بھارت کے ہائیڈروالیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات پر بات ہوئی جبکہ پاکل دُل سمیت بھارتی منصوبوں پرپاکستان کے اعتراضات کا بھی جواب مانگا گیا۔

 بھارت سیلاب سے متعلق پیشگی معلومات فراہم کرے گا جبکہ بھارتی کمیشن پاکستان کے اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیکر اگلی ملاقات میں بات کرے گا، پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا اگلا اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔