ویزے کے حامل کون سے پاکستانی انٹرویوز سے مستثنیٰ ہونگے؟ امریکی سفارت کا اہم اعلان

Jun 01, 2022 | 12:31:PM
امریکا،پاکستانی،ویزے،اہم اعلان
کیپشن: کمپنی ویزوں پر امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو انٹرویوز سے استثنیٰ حاصل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویزوں کے اہل کون سے پاکستانی بغیر انٹرویوز کے امریکا جا سکتے ہیں؟، امریکی سفارت خانے نے واضح کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹ پر اعلان کیا گیا کہ اسٹوڈنٹ ویزہ ، ایکسچینج، ورکنگ اور کمپنی ویزوں پر امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو انٹرویوز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ مسافروں کو انٹرویو سے استثنیٰ کا مقصد ویزوں کے حصول کو آسان بنانا اور وقت پر ان کے اجرا کو یقینی بنانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک میں نئے انتخابات کب ہوں گے؟  چیف الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان

سفارت خانے کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی قوانین کے تحت ویزوں کے اہل کچھ افراد کو ویزوں کی درخواست جمع کروانے کے بعد بھی انٹرویوز کے لیے امریکی سفارت خانے کے قونصلیٹ جنرل بلایا جا سکتا ہے۔

  درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں

https://ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp

 مزید تفصیلات اور دیگر سوالات کے تفصیلی جوابات کے لیے بھی نیچے دی جانے والی ویب سائٹ پر جائیں

https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.