ملک میں نئے انتخابات کب ہوں گے؟  چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

Jun 01, 2022 | 10:10:AM
ملک میں نئے انتخابات کب ہوں گے؟  چیف الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان
کیپشن: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو نئےارکان نے حلف اٹھا لیا ہے اور اب تمام صوبوں سے الیکشن کمیشن کے ممبران مکمل ہو گئے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے نئے ممبران کو الیکشن کمیشن کاحصہ بننے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے 2 نئے ارکان سے حلف لیا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تقرری کی ہے جس کے بعد تمام صوبوں سے ای سی پی کے ممبران مکمل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں دلچسپ تبدیلی ۔صارفین کیلئے مزید آسانیاں

ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 مئی کو صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ 

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ انتخابات کےلئے تیار ہے،انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،الیکشن کمیشن کا کام شفاف اور غیر جانبردار انتخابات کا انعقاد ہے،الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے اور کرتا رہے گا،حکومت ڈیجٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے،نتائج  دسمبر2022 تک  ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہو سکتی ہیں۔