ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کی ساس اور جیٹھ کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت

Jun 01, 2022 | 11:59:AM
ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کی ساس اور جیٹھ کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت
کیپشن: دعا زہرہ کیس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کی ساس اور جیٹھ کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ، ساس اور جیٹھ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر وکیل نے عدالت کودلائل دیئے۔

دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے دعا زہرہ کی عدم موجودگی پر استفسار کیا کہ دعا زہرہ کہاں ہے اور اسے عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟۔عدالت کے پوچھنے پر وکیل نے جسٹس طارق سلیم شیخ کو بتایا کہ دعا زہرہ کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں۔ وکیل کے مطابق دعا زہرہ نے گزشتہ ماہ 19 مئی کو آخری مرتبہ کال کی اور کیس سے متعلق پوچھا تھا۔

  سماعت کے دوران جسٹس طارق شیخ نے استفسار کیا کہ دعا زہرہ کی لوکیشن کہاں کی آ رہی ہے جس پر ایس ایچ او نے بیان دیا کہ ان کی لوکیشن آزاد کشمیر کی آ رہی ہے۔ جسٹس طارق شیخ نے عدالت میں موجود متعلقہ ایس ایس پی کو حکم دیا کہ وہ عدالت کو مقدمے کی تفصیل سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نئے انتخابات کب ہوں گے؟  چیف الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان

اس موقع پر وکیل نے دوران سماعت جج سے درخواست کی کہ دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ عدالت میڈیا پر یہ کیس رپورٹ نہ ہونے کا حکم جاری کردے تو وہ پیش ہوجائے گی جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ہم میڈیا کو منع کردیتے ہیں کہ یہ کیس رپورٹ نہ ہو۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔