ایس ایچ او بارہ کہو کے خلاف سینیٹ میں استحقاق کی تحریک جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے ایس ایچ او بارہ کہو کے خلاف سینیٹ میں استحقاق کی تحریک جمع کرادی۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس نے ایس ایچ او بارہ کہو کی جانب سے مبینہ بدتمیزی اور راستہ روکنے پر استحقاق کی تحریک جمع کرائی،راجہ ناصر عباس موقف اختیار کرتے ہوئے متن میں لکھا ہے کہ بارہ کہو چیک پوسٹ پر گھر جانے سے روکا گیا اور غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا، خود کو سینیٹر اور قائد حزب اختلاف متعارف کرانے کے باوجود پولیس نے راستہ نہ کھولا،پولیس کا رویہ سینیٹر کی ذمہ داریوں میں رکاوٹ اور ایوان کے استحقاق کی خلاف ورزی ہے۔
متن کے مطابق استحقاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف قانونی اور تادیبی کارروائی کی جائے، معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ذمہ دار افسر کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے،سینیٹر راجہ ناصر عباس نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں : سیف اللہ جھیل میں کشتی حادثہ ، 6جاں بحق ،ایک لڑکی لاپتہ،آپریشن جاری