نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ایچ ای سی ریگولیٹری فریم ورک کے مسودے کا جائزہ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت کمیٹی اجلاس ہوا،اجلاس پاکستان میں جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام سے متعلق موجودہ راہنما اصولوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کیا گیا۔کمیٹی نے 2026 کے ایچ ای سی ریگولیٹری فریم ورک کے مسودے کا جائزہ لیا۔ یہ مسودہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) کے قیام اور منظوری (Accreditation) سے متعلق ہے۔متعلقہ اداروں اور شراکت داروں نے کمیٹی کو اس پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہا ۔
کمیٹی اراکین نے بعض شعبوں میں مزید بہتری کے لیے سفارشات پیش کیں۔نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایچ ای سی کمیٹی کی سفارشات کو مسودے میں شامل کرے۔ایچ ای سی نظرِثانی شدہ مسودہ منظوری کے لیے وفاقی وزارتِ تعلیم کو ارسال کرے تاکہ اسے بعد ازاں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔نائب وزیراعظم نے حکومت کے معیاری تعلیم کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا اور اعلیٰ ترین معیار، شفافیت اور بہترین تعلیمی روایات کے مطابق علم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وفاقی وزیرِ تعلیم نے شرکت کی۔معاونِ خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:قانون میں ترمیم، یکم جولائی سے 10 کروڑ کی بینک ٹرانزیکشن رپورٹ ہوگی