کتے پر فائرنگ سے دو بچے زخمی ہو گئے

Jul 01, 2026 | 19:37:PM
کتے پر فائرنگ سے دو بچے زخمی ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس )اسلام آباد میں  آوارہ کتے پر فائرنگ کی زد میں آ کر  دو بچے زخمی ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کے ترامڑی چوک کے علاقہ میں ایک کتے نے مبینہ طور پر راہ چلتے بچوں پر حملہ کیا تھا۔ ایک شخص نے اس کتے کو مارنے کی کوشش میں گولیاں چلائیں۔ یہ گولیاں کتے کو لگنے کی بجائے وہاں ہی موجود  دو بچوں کو  لگ گئیں۔ گولیاں لگنے سے دونوں بچے شدید زخمی ہو گئے۔

دو بچوں پر فوئرنگ کا یہ واقعہ ایچ بی ایس ہسپتال کے عقب میں واقع گلی میں ہوا۔ 

فائرنگ کے بعد شہزاد ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور  ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا ۔

بعض مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک  کتا بچوں پر حملہ کر رہا  تھا،۔ اس گلی مین ہی رہنے والے ایک شخص نے اپنی دانست میں کتے پر فائر کیا۔ اس کا نشانہ خطا ہوا اور گولیاں وہاں موجود ان دو بچوں کو لگیں جن کو وہ شخص بچانے کے لئے کتے پر گولیاں چلا رہا تھا۔  

پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی تاہم بتایا ہے کہ اس واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عادی مجرم پروفیسر کے سینکڑوں چالان، دو لاکھ آٹھ ہزار روپے جرمانے، آخر موٹرسائیکل قابو آگئی

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا